لاہور :قومی ٹیم کے نوجوان اوپنر اور پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث کے نکا ح کے بندھن میں بندھ گئے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نوجوان اوپنر محمد حارث اپنے نکاح کی کچھ تصاویر پوسٹ کیں اور کیشن میں لکھا کہ میں اس نعمت پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
نکاح کے ایک روز بعد محمد حارث کو ڈومیسٹک چیمپئینز ون ڈے کپ اسٹالینز کا کپتان بھی نامزد کردیا گیا ہے۔
قبل ازیں گزشتہ روز پاکستان کے سابق کرکٹر مشتاق احمد کی بیٹی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئیں تھی جسکی تصاویر و ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں تھی۔مشتاق احمد کی بیٹی حبیبہ کے نکاح کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی تھی جس میں قریبی رشتے دار اور چند دوستوں سمیت کرکٹرز نے شرکت کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.