جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نگراں وزیر اعلیٰ سندھ مقرر، نوٹیفیکیشن جاری

65

کراچی: جسٹس ریٹائر مقبول باقر  نگراں وزیر اعلیٰ  سندھ  ہوں گے۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نےسمری پردستخط کرتےہوئےنوٹیفکیشن جاری کردیا،   کل  عہدے کاحلف لیں گے۔

 

اپوزیشن لیڈر رعنا انصار اور وزیراعلی سندھ   نے جسٹس مقبول باقر کے نام پر اتفاق کے بعد  گورنرسندھ کامران ٹیسوری سے نگراں وزیراعلی سندھ  سے  تقرری کی سفارش  کی  ،گورنرسندھ نےمقبول باقر کےنام کی منظوری دےدی ۔کامران ٹیسوری نےسمری پردستخط کرتےہوئےنوٹیفکیشن جاری کردیا۔

 

مقبول باقرکہتےہیں کہ سندھ کی عارضی ذمہ داریاں دینےپرحکومت کاشکرگزارہوں۔ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کا کام ہے، ہم الیکشن کمیشن کی معاونت کریں گے۔صوبےمیں شفاف الیکشن کویقینی بنائیں گے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ کوشش ہوگی آئین اور قانون کے مطابق الیکشن ہوں۔کوشش ہوگی بطورنگران وزیراعلیٰ لوگوں کےمسائل حل کرسکوں, قانون اور آئین کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے کردار ادا کروں گا۔

 

یاد رہے کہ جسٹس مقبول باقر چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ رہ چکےہیں۔مقبول باقر سال 2002 میں سندھ ہائی کورٹ کے جج مقرر ہوئے اور پھر  سال 2013 میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ مقرر ہوئے۔ جسٹس (ر) مقبول باقر سال 2015 میں سپریم کورٹ پاکستا ن کے جج مقرر ہوئے اور 4 اپریل 2022 کو سپریم کورٹ کے جج کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔

تبصرے بند ہیں.