کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی کی قیمتوں میں اضافی سرچارج لگانے کا فیصلہ

87

کراچی: شہر قائد کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک صارفین کیلئے 1 روپے 52 پیسے فی یونٹ سرچارج لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بلوں پر اضافی سرچارج ایک سال کیلئے ہوگا۔

 

وفاقی حکومت کی سرچارج سے متعلق درخواست پر نیپرا میں سماعت آج ہو گی۔نیپرا اتھارٹی اضافی سرچارج کی مد میں وفاقی حکومت کی درخواست پر سماعت کرے گی ۔

 

اضافی سرچارج سے کے الیکٹرک صارفین 24 ارب 50 کروڑ روپے اضافی بوجھ پڑے گا۔

 

نیپرا سماعت کے بعد منظوری کے حوالے سے حتمی فیصلہ کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.