چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات،   دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانےاور مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ

37

 

راولپنڈی:چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کی آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات ہوئی۔

 

 

آئی ایس پی آر کے مطابق  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  اور چینی نائب وزیراعظم ہی لی فنگ کی ملاقات ہوئی۔ اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس  ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید بڑھانےاور مضبوط بنانے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔

 

 

واضح رہے کہ چینی نائب وزیر اعظم وفد کے ساتھ سی پیک کے ساتھ دس سال مکمل ہونے کے سلسلے میں پاکستان آئے ہیں اور اس سلسلے میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی ہوئے ہیں اور کنونشن سنٹر میں مختصر تقریب بھی ہوئی ہے ۔ اس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے  بھی اپنے خیالات کااظہار کیاتھا اور پاک چین دوستی کو سراہاتھا۔

 

 

تبصرے بند ہیں.