سائفر سے متعلق الزامات کو بے بنیاد ہیں: امریکی محکمہ خارجہ

76

 

واشنگٹن: امریکا نے سائفر سے متعلق الزامات کو پھر بے بنیاد قرار دے دیا۔

 

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر کاکہناہے کہ ہم پاکستان یا کسی دوسرے ملک کی سیاسی جماعتوں  یا رہنما کا ساتھ نہیں دیتے۔

 

انہوں نے کہا کہ میں پھر وضاحت کرتا ہوں کہ امریکا خود کو کسی ملک کی سیاست میں ملوث نہیں کرتا۔

 

واضح رہے گزشتہ روز پی ٹی آئی چیئر مین کے سابق پرنسپل سیکریٹری اعظم خان نے سائفر سے متعلق اپنا بیان ریکارڈ کرایا تھا۔ ان کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان نے سائفر کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔

تبصرے بند ہیں.