پنجاب کے بعد سندھ کی باری:آصف زرداری نے مشن لاہور،اسلام آباد کے بعد نظریں کراچی پر لگالیں

57

اسلام آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے مشن لاہور اور اسلام آبادکے بعد اب نظریں کراچی پر لگالی ہیں۔  سابق صدر آصف زرداری کی نظریں اب کراچی کے میدان کی طرف ہیں کہ وہاں پربھی جوڑ توڑ کیاجائے۔

 

 

سابق صدر آصف علی زرداری   اسلام آباد  دورےکے بعد  کراچی روانہ ہوں گے۔  دورہ اسلام آباد میں آصف زرداری نے وزیر اعظم اور  پارٹی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں کیں۔ سابق صدر نے ملاقات میں  وزیرا عظم   سے  اہم سیا سی امور پر تبادلہ خیال  کیا اور نگران حکو مت کے حوالے سے مشاورت بھی کی   ۔ آصف زرداری نے  پارٹی رہنمائوں کو لاہور اور اسلام آباد کے حوالے سے اہم ٹاسک سونپ دیے ہیں اور  اس حوالے سے  بلاول  بھٹو زرداری کوبھی آگاہ کردیا ہے ۔پنجاب کے بعد سندھ کا میدان بھی پیپلز پارٹی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔

 

 

آصف زرداری وہاں پر ایم کیو ایم  رہنمائوں سے بھی ملاقات کریں گے  اور ان سے موجودہ سیاسی صورتحال پر مشاورت کریں گے۔ واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کو میئر کراچی کے الیکشن میں جماعت اسلامی کی طر ف سے خاصی  مزاحمت سامنے آئی تھی اور اب بھی کراچی میں  جماعت اسلامی  کی طرف سے  بھرپور مزاحمت ہے۔

آصف زرداری نے اسی وجہ سے سندھ کے میدان کی طرف بھی توجہ دینے کافیصلہ کرتے ہوئے کراچی جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.