اتراکھنڈ:بھارتی ریاست اتر اکھنڈ میں ٹرانسفارمر پھٹ گیا۔ ٹرانسفارنر پھٹنے کی وجہ سے 16 افراد ہلاک ہوگئے ۔بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ٹرانسفارمر پھٹنے کی وجہ سے پل پر کرنٹ پھیلنے سے 16 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہو گئے۔مقامی حکام کے مطابق اتراکھنڈ کے ضلع چمولی میں پل پر کرنٹ پھیلنے سے ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس اہلکار اور 5 چوکیدار بھی شامل ہیں۔
چمولی پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دریا پر بنے پل کے قریب ٹرانسفارمر پھٹنے سے لوہے کے پل میں کرنٹ پھیلنے کے باعث اموات واقع ہوئیں۔ پولیس کا کہنا تھا کہ انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں بتایا گیا تھا کہ کرنٹ لگنے سے ایک چوکیدار ہلاک ہو گیا ہے تاہم جب پولیس جائے واقعہ پر پہنچی تو معلوم ہوا کہ کرنٹ لگنے کے واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم دوران علاج 16 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ باقی افراد کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں ناقص وائرنگ کے نظام کے باعث اس طرح کے واقعات پیش آنا معمول کی بات ہے اور کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات عام رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.