واشنگٹن:آزاد خالصتان تحریک امریکہ میں زور پکڑ گئی، سکھ مظاہرین نے امریکہ میں بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی ہے۔ امریکی شہر سان فرانسسکو میں سکھ مظاہرین نے بھارتی قونصل خانے کو آگ لگا دی ہے۔
6 ماہ میں سان فرانسسکو میں بھارتی قونصل خانے کو آگ لگانے کا یہ دوسرا موقع ہے۔رواں برس اپریل میں سکھ رہنما امرت پال سنگھ کی گرفتاری کے بعد سے بھارت میں آزاد خالصتان تحریک سے وابستہ رہنما اور کارکنان متحرک ہوگئے اور دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے گزشتہ امریکی دورے پر بھی سکھ مظاہرین اور انسانی و صحافتی حقوق کی تنظیموں نے شدید مظاہرے کیے تھے۔
تبصرے بند ہیں.