روس نے یوکرین کے ڈرون حملوں کو ناکام بنا دیا،ماسکو میں فلائیٹ شیڈول متاثر

37

ماسکو: روس نے یوکرین کے ڈرون حملوں کو ناکام بنادیا، ا س وجہ سے ماسکو میں فلائیٹ شیڈول متاثر ہوا۔ یوکرین کی جانب سے روس کے دارالحکومت ماسکو پر کیے گئے ڈرون حملے ناکام بنا دیے گئے۔روسی فوج کا اس حوالے سے کہنا ہے مار گرائے گئے 5 ڈرونز کا ملبہ گرنے سے کوئی زخمی نہیں ہوا ہے۔

 

 

روسی وزارت خارجہ و دفاع نے یوکرین کے حملے کو دہشت گردی قرار دیا۔روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یوکرین شہری تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔ بین الاقوامی پروازوں کے لیے استعمال ہونے والے ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانا دہشت گردی ہے۔ترجمان کا کہنا ہے عالمی برادری دیکھ لے امریکا، برطانیہ اور فرانس ایسی دہشت گرد حکومت کو مالی مدد دے رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.