عید الاضحیٰ پر ایسے افراد کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو قربانی کرنے سے قاصر ہیں : گورنر سندھ

66

 

کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پرغریب ، نادار اور معاشی حالات سےتنگ افراد کو ہر گز نہ بھولیں۔
گورنر سندھ کا شہریوں کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ایسے افراد کو فراموش نہیں کرنا چاہئے جو قربانی کرنے سے قاصر ہیں، گورنر ہائوس میں 100 اونٹوں کی قربانی کا اہتمام کیا گیا ہے، جن کا گوشت مستحقین میں تقسیم کیا جائے گا۔
کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ سُنت ابراہیمی کی پیروی کر کے معاشرے کی تمام تاریکیوں کو ختم کیا جاسکتا ہے، اپنی ذات کو سُنت ابراہیمی کی روشنی میں ڈھالنے سے ہم ایک فلاحی معاشرہ قائم کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کی پوری قوم نے مذمت کی ہے ، ملکی سلامتی و استحکام کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.