راولپنڈی : سابق وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کراچی کے میئر کا سودا 36 کروڑ روپے میں کیا ہے اور تمام لوگوں کو رقم کی ادائیگی دبئی میں کی گئی ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 36 کروڑ روپے میں کراچی کا میئر پی پی کے لیے کوئی مہنگا سودا نہیں ۔ میں نے ہفتہ پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ دبئی میں خرید و فروخت کی منڈی لگ گئی ہے اور حافظ نعیم کو کسی صورت میئر نہیں بننے دیا جائے گا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حافظ نعیم کو خرید و فروخت کی سیاست میں تو شکست ہوئی ہے عوام میں نہیں لیکن جماعت اسلامی کو اب فیصلہ کرنا ہوگا کہ ضمیر فروشوں اور منتخب نمائندوں کو خرید نے والوں کے ساتھ کیسے نمٹنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جماعت اسلامی حسب معمول عوام کے ساتھ کھڑی ہوگی ضمیر کے سوداگروں کے ساتھ نہیں۔
تبصرے بند ہیں.