کراچی: سمندری طوفان بپر جوائے کے خطرے کے پیش نظر میئر کراچی کےانتخاب کیلئے پولنگ کا مقام تبدیل کر دیا گیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق جمعرات کو ہونے والا میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن اب آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں ہوگا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پولنگ اسٹیشن 15 جون کو کراچی میں ممکنہ تیز بارشوں کےباعث تبدیل کیا گیا۔
یاد رہے الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق 15 جون کو ہونے والے میئر اور ڈپٹی میئر کے الیکشن کا پولنگ اسٹیشن پہلے کے ایم سی ہال ایم اے جناح روڈ پر رکھا گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.