لاہور: نئی سیاسی جماعت” استحکام پاکستان پارٹی” کا باقاعدہ اعلان کردیاگیا ہے۔ جہانگیر ترین نے نئی سیاسی جماعت ” استحکام پاکستان پارٹی” کاباقاعدہ اور باضابطہ اعلان کردیا ہے ۔
سینئر سیاست دان عبدالعلیم خان کے گھر پر عشائیہ کا اہتمام کیاگیاتھا۔جہانگیر ترین نے وہاں پر نئی جماعت کا اعلان کیا۔ جس کے بعد سو کے قریب سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے نئی جماعت میں شمولیت بھی اختیار کی۔ سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل، سابق وفاقی وزراء علی حیدر زیدی، عامر کیانی، فردوس عاشق اعوان اور محمود مولوی ، سابق صوبائی وزرا فیاض الحسن چوہان، ڈاکٹر مراد راس، جے پرکاش، فاٹا سے جی جی جمال، خیبرپختونخوا سے اجمل وزیر، نعمان لنگڑیال اور نوریز شکور بھی نئی جماعت میں شامل ہو گئے ہیں۔
تمام سیاسی رہنماؤں نے جہانگیر ترین پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا، عشائیے میں عون چودھری، عبدالعلیم خان سمیت کئی رہنما موجود تھے۔ترین گروپ ذرائع کا کہنا ہے جہانگیر ترین کل پریس کانفرنس میں اپنی پارٹی اور منشور کا اعلان کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.