کور کمانڈر ہاؤس  حملہ تحقیقات میں اہم پیش رفت، جیوفینسنگ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن کا نام بھی آگیا، علیمہ خان کو گرفتار کرنے کا فیصلہ 

57

لاہور : نو مئی کو کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی تحقیقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ جیو فینسنگ میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا نام بھی آگیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطاق نو مئی کوجناح ہاؤس  اوردیگر سرکاری تنصیات پر جلاؤ گھیراؤاور توڑ پھوڑ کی تحقیقات جاری ہے۔ چیئرمین تحریک انصاف کی بہن علیمہ بی بی کا جیو فینسگ میں نام آگیا  ہے۔

 

پولیس ذرائع کےمطابق علیمہ بی بی نو مئی کے واقعہ میں وہاں موجود تھیں ۔علیمہ بی بی کو تفتیش میں شامل کیا جائے گا اگر وہ پیش نہیں  ہوتیں تو ان کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.