بانی پی ٹی آئی اپنے انٹرویوز میں جھوٹا پروپیگنڈا کر رہے ہیں، 9 مئی جیسا واقعہ کوئی بھی ملک برداشت نہیں کرے گا: وزیر اعظم 

28

 

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ  بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے ساتھ  انٹرویوز میں بانی پی ٹی آئی کھلے عام اور جان بوجھ کر مقامی اور غیر ملکی سامعین کو فیک نیوز اور غلط بیانی کے ذریعے غلط معلومات فراہم کر رہے ہیں۔

 

انہوں ںے  اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 9 مئی کے بعد کے واقعات کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی احتجاج کے حق کو سلب کرنےکے طور پر ان کی وضاحت نہ صرف گمراہ کن ہے بلکہ اس کا مقصد غیرملکی رائے سازوں  کو اپنے حق میں کرنا ہے۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ میں سیاق و سباق کو درست کرتا ہوں: ان کی پارٹی نے 9 مئی کو جو کیا وہ ریاست پاکستان پر ڈھٹائی سے حملہ تھا جس میں مذموم ارادے اور مذموم مقاصد تھے۔ دنیا کا کوئی بھی ملک اپنی سالمیت کو تباہ کرنے کی ایسی کوشش کو برداشت نہیں کرے گا۔

 

شہباز شریف نے کہا کہ میں سب کو یقین دلاتا ہوں کہ مجرموں سے قانون کے تحت نمٹا جائے گا اور میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ حقوق کی خلاف ورزی نہ ہو۔ ہر معاملے کو قانون کے تحت مناسب طریقے سے نمٹایا جائے گا۔ پاکستان انسانی حقوق سے متعلق اپنی تمام آئینی اور بین الاقوامی ذمہ داریوں کا مکمل احترام اور پابند ہے۔

تبصرے بند ہیں.