مظلوم اور پٹتی ہوئی لڑکی دکھائیں تو ناظرین خوش ، مضبوط دکھائیں تو چینل بدل دیں گے:سینئر اداکار محمد احمد

84

لاہور:سینئر اداکار اور ڈرامہ رائٹر محمد احمد کا کہناہے ہمارے ناظرین کو مظلوم لڑکیوں کو دیکھنے کا نشہ ہے۔انہوں نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کی ۔ اپنے کیریئر، شوبز اور ڈرامہ انڈسٹری کے حوالے سے بات کی ۔ان کاشمار ایسے فنکاروں کی فہرست میں ہوتاہے جو بہت دھیمے مزاج کے اداکار ہیں اوراداکاری کا انداز بھی انتہائی دھیمہ اور سنجیدہ ہوتا ہے۔

 

 

 

محمد احمد کا کہنا تھا مجھے اپنے کیریئر میں ایسے سیریلز ملے جن میں یا تو مجھے روتے رہنا ہوتا تھا یا پھر مجھے مرجانا ہوتا تھا۔ ان کاکہنا تھا کہ مجھے ڈرامے کی قسط 8، 10یا پھر 12 میں مار دیا جاتا تھا اس طرح میرا کردارختم ہوجاتاتھا ۔ میں 6 سال تک مرتا ہی رہا، پھر میں نے خود کہا میں ایسا کوئی سیریل نہیں کروں گا جس میں مجھے مارا جائے لیکن پھر میری خواہش کے بعد مجھے ایسا سیریل دیا گیا جس میں کام کرتے ہوئے اب میں خود کہہ رہا ہوں مجھے ماردیا جائے ۔

 

 

 

ان کاکہنا تھا کہ ایک مصنف وہی لکھتا ہے جو کہا جاتا ہے، ایک رائٹر کی اپنی کوئی سوچ نہیں ہوتی، اس پر بطور رائٹر میں نے جب بھی آواز بلند کی تو مجھے ریٹنگ کی فہرست دکھائی گئی جس میں واضح تھا کہ جب ایک لڑکی کسی ڈرامے میں پٹ رہی ہو ریٹنگ 14 تھی لیکن جب لڑکی کو کسی قسط میں ساس کا ہاتھ پکڑے دکھایا گیا اور اس کا کہنا تھا کہ میں اب مار نہیں کھاؤں گی تو ریٹنگ 4 ہوگئی، جس کا مطلب یہی ہے کہ ہمارے ناظرین کو مظلوم اور پٹتی ہوئی لڑکی دکھائیں تو وہ خوش رہیں گے لیکن جب لڑکی کو مضبوط دکھائیں تو وہ چینل بدل دیں گے۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.