معاشرے میں تبدیلی کی وجہ بننا چاہتی ہوں:سونیا حسین

66

لاہور:پاکستان کی اداکارہ سونیا حسین نے انٹرویو میں کہا کہ میں انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں بلکہ معاشرے میں تبدیلی کی وجہ بننا چاہتی ہوں۔
فلم ’دادل‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا ہے لوگ ان کو ایسے کردار میں پسند کرتے ہیں اور وہ اسے خوش قسمتی سمجھتی ہیں کہ انہیں ایسے کردار آفر ہوتے ہیں۔
اس فلم سے قبل میں نے صرف بچپن میں ایک کھلونا گن اٹھائی تھی لیکن ’دادل‘ کی وجہ سے مجھے موقع ملا کہ بندوق کو استعمال کرنا سیکھوں۔میں
انڈسٹری میں صرف ہیروئن بننے نہیں آئی معاشرے میں تبدیلی کا پیغام پہنچانا چاہتی ہوں ۔
حال ہی میں فلم ’دادل‘ ریلیز ہوئی ہے جس میں انہوں نے لیاری سے تعلق رکھنے والی ایک بلوچ باکسر کا کردار نبھایا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری ابوعلیحہ کی ہے۔

تبصرے بند ہیں.