سٹیٹ بینک نے بتایا پیر تک 21 ارب جاری ہوسکتے ہیں، وزارت خزانہ اور مرکزی بینک فنڈز فراہم کرکے 18 اپریل تک رپورٹ دیں: سپریم کورٹ
اسلام آباد : پنجاب میں الیکشن کیلئےفنڈزجاری کرنےکے کیس کا9صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کو 21ارب روپے جاری کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ اسٹیٹ بینک کےمطابق 21ارب روپےپیرتک جاری ہوسکتے ہیں۔
سپریم کورٹ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی ان چیمبر سماعت کے تحریری فیصلے کے مطابق سٹیٹ بنک کے مطابق حکومت کے مختلف اکائونٹس میں 1 کھرب 40 ارب سے زیادہ فنڈز موجود ہیں۔ سٹیٹ بنک اور وزارت خزانہ 18 اپریل تک فنڈز فراہمی کے حکم پر عملدرآمد رپورٹ پپیش کریں ۔
تبصرے بند ہیں.