سپریم کورٹ کے حکم کی کوئی قانونی حیثیت نہیں،یہ ایسے ہی ہے پنجاب پولیس کو کہہ دیں راکٹ بنائیں اور چاند پر چلے جائیں: ن لیگی رکن پارلیمنٹ
اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ سٹیٹ بینک کو فنڈز کے اجرا کا حکم دے سکتی ہے نہ سٹیٹ بینک کے پاس ایک اکاؤنٹ سے دوسرے اکاؤنٹ میں رقم منتقل کرنے کا اختیار ہے۔
ڈاکٹر افنان اللہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کوئی ایسا قانون سٹیٹ بینک کا نہیں ہے جس کہ تحت وہ پیسےایک اکاونٹ سےنکال کر دوسرےاکاونٹ میں ڈال دے۔
کوئی ایسا قانون سٹیٹ بینک کا نہیں ہےجس کہ تحت وہ پیسےایک اکاونٹ سےنکال کر دوسرےاکاونٹ میں ڈال دے۔ یہ ایسے ہی ہے کہ کورٹ سٹیٹ بینک کو بول دے کہ وہ انڈیا پر حملہ کر دیں یا پنجاب پولیس کو بول دے کہ وہ راکٹ بنا کر چاند پر چلے جائیں۔ ایسے احکامات کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں ہے
— Senator Dr. Afnan Ullah Khan (@afnanullahkh) April 14, 2023
انہوں نے کہا کہ یہ ایسے ہی ہے کہ کورٹ سٹیٹ بینک کو بول دے کہ وہ انڈیا پر حملہ کر دیں یا پنجاب پولیس کو بول دے کہ وہ راکٹ بنا کر چاند پر چلے جائیں۔ ایسے احکامات کی کوئی قانونی یا اخلاقی حیثیت نہیں ۔
تبصرے بند ہیں.