الیکشن کمیشن نے اخبارات،ٹی وی ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کیلئے ضابطہ اخلاق جاری کردیا

111

 

اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کے بعد میڈیا کیلئے بھی ضابطہ اخلاق جاری کر دیا ہے۔ ملک کی سالمیت خود مختاری اور عدلیہ کی آزادی کے خلاف کوئی مواد شائع اور جاری نہیں کیا جائے گا ۔

 

الیکشن کمیشن کے جاری کردہ ضابطہ اخلاق کے مطابق انتخابی مہم کے دوران قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے اور امن عامہ میں خلل پیدا کرنے پر مبنی کو بیان شائع نہیں کیا جائے گا۔اخبارات ، ٹی وی چینل ،ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا بھی اس کے پابند ہوں گے۔مذہب ،نسل ،جنس ،ذات برادری سمیت ذاتی حملوں سے گریز کیا جائے گا اور اس طرح کی کسی بھی شکایت پر قانونی کارروائی کی جاۓ گی ۔

 

ضابطہ اخلاق کے مطابق میڈیا کو الیکشن مہم کے دوران پولنگ کے دن امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے والے مواد سے اجتناب کرنا چاہیے ۔ میڈیا سرکاری اخراجات سے چلنے والی سیاسی مہم کا حصہ نہ بنے ۔ میڈیا ایک امیدوار کے دوسرے امیدوار کے خلاف الزامات کی تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن سے رابط کرے۔

 

پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹے تک میڈیا کو نتائج کی خبر دینے سے روک دیا گیا اورمیڈیا کے نمائندے الیکشن کے عمل میں رکاوٹ نہیں بنیں گے تاہم حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے میڈیا کے اظہار رائے کی آزادی کو یقینی بنائیں گے۔

تبصرے بند ہیں.