چین کی امریکہ کو تائیوان کے صدر سے ملاقات پر انتقامی کارروائی  کی دھمکی

78

بیجنگ :چین نے  امریکا کو تائیوان کے  صدر تاسائی سے ملاقات پر انتقامی کارروائی کرنے  کی دھمکی دے دی ۔

 

چین نے امریکی ایوان نمائندگان کی  اسپیکر کیون میکارتھی  کو اگلے ماہ تائیوانی صدر  سے ملاقات  کے منصوبے   پر   دھمکی  دیتے  ہوئے  کہا ہے   کہ تائیوانی صدر امریکی ایوان کے اسپیکر میکارتھی سے رابطہ کرتی ہیں تو چین  امریکا  کے خلاف انتقامی کارروائی   کرے گا ۔

 

چینی حکام کا کہنا ہے  کہ امریکا کا ایسا کو ئی بھی اقدام اشتعال انگیزی  کے زمرے میں آئے گا جس سے    چین  کے اصول کی سنگین خلاف ورزی ہو  اور  چین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو نقصان  پہنچانے کا باعث بنے ۔

تبصرے بند ہیں.