کراچی: ملک بھر میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جو انٹربینک میں 281 روپے سے بھی تجاوز کر گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کاروبار کے دوران انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 83 پیسے کی کمی سے 279.95 روپے کی سطح پر آ گئی تاہم بعد ازاں اس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔
کاروبار کے دوران ایک موقع پر انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 1.19 روپے کے اضافے سے 281.96 روپے کی سطح پر چلی گئی تاہم دن کے اختتام پر 83 پیسے کے اضافے سے 281.60 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 2 روپے کا بڑا اضافہ دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے اختتام پر یہ 285 روپے کی سطح پر بند ہوا۔
تبصرے بند ہیں.