فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ

34

لاہور: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافے کا رجحان شروع ہو گیا ہے اور آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 99 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ 
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 428 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 782 روپے ہو گئی ہے جبکہ عالمی بازار میں سونا 20 ڈالر مہنگا ہو کر 1886 ڈالر فی اونس ہے۔

تبصرے بند ہیں.