اسلام آباد: متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاہد النہیان ایک روزہ سرکاری دورے پر پیر کو اسلام آباد آئیں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد بن زاہد اس وقت پاکستان میں ہی موجود ہیں اور اپنا نجی دورہ کر رہے ہیں ۔ نجی دورہ مکمل کرکے وہ ایک روزہ سرکاری دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔
وزیراعظم شہباز شریف اپنے اماراتی مہمان کا استقبال کریں گے ، وزیراعظم شہباز شریف اماراتی صدر کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کے ادوار میں شریک ہوں گے ۔
تبصرے بند ہیں.