الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ماہ رمضان میں کرانے کا عندیہ دیدیا

22

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ماہ رمضان میں کرانے کا عندیہ دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق عدالتی حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے معاملے پر اٹارنی جنرل اشتر اوصاف اور الیکشن کمیشن حکام کی ملاقات ہوئی جس میں ڈائریکٹر جنرل قانون الیکشن کمیشن اور سپیشل سیکرٹری بھی شریک ہوئے۔ 
ملاقات میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے تناظر میں مشاورت کی گئی اور ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ماہ رمضان میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ 1997 میں بھی عام انتخابات ماہ رمضان میں ہوئے تھے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن اٹارنی جنرل کے علاوہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزارت داخلہ سے بھی مشاورت کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت نے الیکشن کمیشن کو آج ہی وفاقی حکومت سے میٹنگ کی ہدایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کل ہونے والی سماعت میں بلدیاتی انتخابات کی ٹائم لائن دے، کہیں یہ نہ ہو کہ جون 2023 میں الیکشن کے انعقاد کا کہا جائے۔

تبصرے بند ہیں.