میرانشاہ میں خودکش حملہ، ایک شہری جاں بحق، سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 14 زخمی

30

پشاور: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں خودکش حملے میں ایک شہری جاں بحق اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے۔ 
تفصیلات کے مطابق خود کش حملہ آور موٹر سائیکل سوار نے شمالی وزیرستان کے ہیڈکوارٹر میرانشاہ کے بازار میں ملک حاجی نورالدین شہید چوک میں خود کو سکیورٹی فورسز کی گاڑی سے ٹکرادیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فرحان خان کے مطابق میرانشاہ بازار میں ہونے والے اس خودکش حملے میں ایک شہری شہید اور سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں سمیت 14 افراد زخمی ہوئے۔
ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میرانشاہ منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ 

تبصرے بند ہیں.