لاہور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے آج اپنے خطاب میں 17 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلیاں توڑنے کی تاریخ دینے کا اعلان کیا۔
پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلی 23 دسمبر کو تحلیل کئے جانے کا امکان ہے کیونکہ پارٹی کی سینئر لیڈر شپ 23 مارچ سے پہلے انتخابات کی خواہاں ہے تاہم حتمی تاریخ کا اعلان عمران خان کریں گے۔
تبصرے بند ہیں.