عمران خان دباؤ ڈال کر وفاقی حکومت ختم نہیں کر سکتے:شاہد خاقان عباسی

67

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اسمبلیاں تحلیل کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کر لے، عمران خان دباؤ  ڈال کر وفاقی حکومت ختم نہیں کر سکتے۔ 
تفصیلات کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 2 صوبوں میں الیکشن کا شوق ہے تو ضرو ر پورا کرے مگر عمران خان دباؤ  ڈال کر وفاقی حکومت ختم نہیں کر سکتے، پنجاب میں (ن) لیگ کے پاس اکثریت کیلئے بہت کم فرق ہے پورا کیا جاسکتا ہے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو تاحیات نااہل کیا گیا، سیاست سے باہر کیا گیا مگر وہ آج بھی سیاست کا محور ہیں، نوازشریف علاج کرا رہے ہیں وہ اپنے وقت پر واپس آ جائے، مفتاح اسماعیل نے جو لکھا ہے وہ حقائق سامنے رکھے ہیں، ضروری نہیں ہر صوبے میں آپ کی حکومت ہو ملک ایسے ہی چلتے ہیں۔ 
سابق وزیراعظم نے کہا کہ معاملات کا حل الیکشن میں نہیں استحکام میں ہے ، کیا الیکشن کرانے سے ملک میں استحکام آجائے گا، کسی کے پاس گارنٹی ہے الیکشن سے سیاسی استحکام آجائے گا؟ ان کی غلط فہمی ہے حکومت 27 کلومیٹر کی نہیں پاکستان کی ہوتی ہے ، یہ تمام خرابیاں عمران خان کی پیدا کرد ہ ہیں، ملک ڈیفالٹ نہیں کرے گا۔ 

تبصرے بند ہیں.