وزیراعلیٰ پنجاب کی محکمہ صحت کو طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کی فری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

66

لاہور :وزیراعلیٰ پنجاب نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کی فریاد سن لی،، چودھری پرویزالٰہی نے محکمہ صحت کو طارق ٹیڈی کے فری  علاج معالجے کیلئے فی الفور اقدامات کی ہدایت   کی ہے ۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے،،پنجاب حکومت طارق ٹیڈی کے علاج معالجے کے تمام  اخراجات برداشت کرے گی،  علاج جہاں بھی ممکن ہوا پنجاب حکومت کرائے گی۔

 

واضح رہے کہ  سٹیج کے نامور اداکار طارق ٹیڈی لاہور کے پی کے ایل آئی ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ڈاکٹرز کے مطابق  طارق ٹیڈی کے جگر میں انفیکشن بڑھنے سے طبیعت بہتر نہیں ہورہی ،سٹیج اداکار کے 70 فیصد جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے  ۔

 

تبصرے بند ہیں.