لندن: وزیراعظم شہباز شریف کل شام وطن واپسی کیلئے روانہ ہوں گے اور ان کا طیارہ شام 6 بجے لندن سے پاکستان کیلئے اڑان بھرے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف جمعہ کی شام طبیعت کی خرابی کے سبب وطن روانہ نہیں ہو سکے تھے اور ہلکے بخار میں مبتلا ہونے کے باعث فیملی ارکان نے انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف چند روز قبل لندن گئے تھے اور انہیں گزشتہ روز پاکستان کیلئے روانہ ہونا تھا تاہم انہوں نے اپنا قیام ایک روز کیلئے بڑھا دیا تھا جس کے بعد انہیں جمعہ کو وطن کیلئے روانہ ہونا تھا۔
وزیراعظم شہباز شریف کو ائیرپورٹ روانگی سے قبل ہلکا بخار محسوس ہوا اور طبیعت ناساز ہو گئی جس کے باعث انہوں نے وطن واپسی کے بجائے لندن میں مزید قیام کا فیصلہ کیا۔
تبصرے بند ہیں.