لاہور ہائیکورٹ سے رانا ثناء اللہ کو بڑا ریلیف، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس بند

15

 

لاہور : لاہور ہائیکورٹ سے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس بند کرنے کا حکم دے دیا۔

 

رانا ثناءاللہ نے آمدن سے زائد اثاثوں کی نیب انوسٹی گیشن ختم کرنے کی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی تھی ۔ جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے رانا ثنا اللہ کی درخواست پر سماعت کی

 

سماعت شروع ہونے پر نیب وکیل فیصل بخاری نے کہا کہ عدالتی حکم پر نیب نے جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کے وکیل نے کہا کہ  اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو منشیات کیس میں گرفتار  کیا ہائیکورٹ سے انکی ضمانت ہوئی۔ اے این ایف نے کہا کہ رانا ثناءاللہ نے ساری جائیداد منشیات کے کاروبار سے بنائی ہے ۔ نیب کے مطابق رانا ثناءاللہ نے اتاثے کرپشن سے بنائے ہیں۔

 

امجد پرویز کا کہنا تھا کہ نیب نے بھی جائیداد کی چھان بین کے لیے نوٹس بھیجا جسے عدالت میں چیلنج کیا گیا ہے۔ عدالت نے نیب تحقیقات ختم کرنے کی رانا ثناء اللہ کی درخواست منظور کرلی۔

تبصرے بند ہیں.