عمران خان پر کسی چھت سے فائرنگ نہیں ہوئی، حملے کی ایف آئی آر کا فیصلہ پنجاب حکومت کرے گی: ڈی پی او گجرات

53

 

گجرات : ڈی پی او گجرات سید غضنفر نے کہا ہے کہ عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر کے اندارج کیلئے درخواست موصول نہیں ہوئی،  اس کا فیصلہ پنجاب حکومت کی سطح پر کیا جائے گا۔کسی چھت سے کوئی فائرنگ نہیں ہوئی۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں  ڈی پی او گجرات سید غضنفر شاہ نے لیک ویڈیو کے حوالے سے  بات کرتے ہوئے کہا کہ پہلی ویڈیو کے اندر تھانے کا نقشہ نظر آرہا ہے اور آواز بھی تھانے کے افسر کی ہے ، دوسری ویڈیو تھانے کی نہیں کسی اور مقام کی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہا ہم نے ارد گرد کی تمام چھتوں کا رات کوتفصیلی جائزہ لیا ہے، ہمیں کسی چھت سے کوئی ایساخول نہیں ملا، جس سے کہہ سکیں کہ وہاں سے فائر ہوا ہے۔

 

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی  اور سابق وزیراعظم عمران خان نے حملے کے بعد شوکت خانم ہسپتال میں نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ مجھ حملہ کرنے والے دو افراد تھے۔ ایک شخص نے نیچے اور ایک نے اوپر کسی چھت سے فائر کیا۔

 

عمران خان کا کہنا تھا کہ جب گر رہا ہوتا ہوں میرے اوپر سے گولیاں جاتی ہیں کیونکہ میں گر گیا تھا، میرے خیال میں اوپر جو بیٹھا ہوا تھا اس نے سوچا ہوگا کہ ہم  نے اسے مار دیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.