نیویارک: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے لگی ۔ امریکی خام تیل کی قیمت میں ایک اعشاریہ چار فیصد اور برطانوی خام تیل کی قیمت میں 0.8 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ۔
انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 83.95 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہو رہا ہے جبکہ برطانوی خام تیل کی قیمت 90.76 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے ۔
امریکی صدر جو بائیڈن تیل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے آج اہم اعلان کریں گے ۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صدر بائیڈن نے امریکا کے اسٹریٹجک آئل ریزرو میں سے 15 ملین بیرل تیل مارکیٹ میں لانے کا فیصلہ کر چکے ہیں ۔
تبصرے بند ہیں.