پاکستانی فلم ‘دی لیجینڈ آف مولاجٹ ” کا پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینماگھروں پر راج

63

لاہور: لالی ووڈ کی بڑے بجٹ والی  فلم ‘دی لیجنڈ آف مولا جٹ’ پاکستان سمیت دنیا بھر میں زبردست پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو   دنیا بھر کے کئی ممالک میں ریلیز کیا گیا ہے اور ریلیز کے پہلے دن سے ہی فلم نے مقامی اور بین الاقوامی باکس آفس پر شاندار بزنس کیا ہے ۔

پاکستانی عوام  کی جانب سے فلم کی کہانی پر مِلا جُلا ردِعمل  سامنے آرہا ہے ، ناظرین کا کہنا ہے کہ یہ فلم پرانے مولا جٹ کا ریمیک نہیں ہے۔بلال لاشاری کی 70 کروڑ کے بڑے بجٹ کی یہ فلم ریلیز کے پہلے دن ہی مقامی طور پر 4.9 کروڑ اور بین الاقوامی سطح پر 4.4 کروڑ اکٹھے کرنے میں کامیاب رہی۔

فلم  کی نمائش  دنیا بھر  کی   420 سکرینز پر  جاری ہے ۔  انداز ے کے مطابق نئی مولا جٹ کچھ ہی ہفتوں میں 200 کروڑ سے زائد کا بزنس کرے گی۔

تبصرے بند ہیں.