موبائل فون، ٹیبلٹ اور دیگر آلات کی تد فین کی انوکھی سروس شروع

20

موبائل فون، ویڈیو گیم اور ٹیبلٹ وغیرہ سے بسااوقات  انسان کو جذباتی وابستگی ہو  جاتی ہے ۔ اسی بنا پر  چین میں ان چیزوں کو  دفنانےکی ایک سروس تیزی سے مقبول ہورہی ہے۔

 

اگرچہ مادی اشیا سے والہانہ لگاؤ کوئی بہت اچھی بات نہیں لیکن بسااوقات کچھ آلات ہماری زندگی کی یادوں سے جڑے ہوتے ہیں کیونکہ ہمیں اپنی پہلی گاڑی یا اولین فون بھی یاد رہتا ہے۔ اور  پھر فون اور ٹیبلٹ ہمہ وقت ہمارے پاس رہتے ہیں جو ہماری ذات کا حصہ بن جاتے ہیں۔

 

لیکن اگر یہ ٹوٹ جائیں تو ایسی صورت میں  ان کو کوڑے میں پھنکنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ۔اسی مسئلے  کو دیکھتے ہوئے چینی خاتون لِن ژائی نے 2019 میں گیجٹ فیونرل یا برقی آلات کے جنازے کی سروس شروع کی۔  ان کا کہنا ہے   کہ اپنے پرانے فون نہ کھوئیں، بلکہ  انہیں  ڈیزائن کرنے کا موقع دیں۔

 

لِن ژائی کا کہنا ہے کہ پہلے سال انہیں دوسو آرڈر ملے جنہیں مکمل کرنے میں چھ ماہ کا عرصہ لگا۔ ان میں 1970 کا موٹرولا فون، ایک نوکیا 3650  ، ایک نایاب فون، اور ایک گھڑی شامل تھی۔ اس کے بعد اب تک انہیں سب سے زیادہ اسمارٹ فون ہی مل رہے ہیں۔

 

لِن ژائی کے مطابق اس تکنیک میں برقی آلات کو احتیاط سے کھولا جاتا ہے۔ اس کے پرزہ جات کو خوبصورت انداز میں چسپاں کیا جاتا ہے جس میں بہت محنت اور صبر کی ضرورت ہوتی ہے۔ تمام آلات ایک فریم میں رکھ کر اسے ایک یادگار تصویر کی طرح بنادیا جاتا ہے۔

ایک اور فنکار چین ژنگائی صبح آٹھ سے رات بارہ بجے تک ان برقی  آلات کی آخری آرام گاہ  تیار کرتے ہیں اور اس سے وہ  سال میں دو سے تین کروڑ روپے کما لیتے ہیں ۔ چین ژنگائی کا کہنا ہے کہ  یہ عمل بہت ماحول دوست  بھی ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.