اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے آئندہ عام انتخابات کیلئے انتخابی فہرستیں جاری کر دیں ۔
نئی فہرستوں کے مطابق 12 کروڑ 21 لاکھ 96 ہزار 122 ووٹرز رجسٹررڈ ہیں ۔ 2018 میں رجسٹررڈ ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 59 لاکھ 55 ہزار 409 تھی ۔
ترجمان پنجاب الیکشن کمیشن ہدی گوہر کے مطابق عام انتخابات کے اعلان سے قبل ووٹرز ووٹ کا اندراج ، درستگی اور ٹرانسفر کرانے کے اہل ہونگے ۔ نئی فہرستوں کے مطابق سب سے زیادہ پنجاب میں 6 کروڑ 96 لاکھ 35 ہزار 548 ووٹ رجسٹرڈ ہوئے جبکہ سندھ میں 2 کروڑ 56 لاکھ ، 63 ہزار 939 ، خیبرپختونخوا میں 2 کروڑ 8 لاکھ 21 ہزار 301 ، بلوچستان میں 50 لاکھ 90 ہزار 857 جبکہ اسلام آباد میں 9 لاکھ 84 ہزار 477 ووٹ رجسٹرڈ ہوئے ۔
تبصرے بند ہیں.