لودھراں: پنجاب کے حلقہ پی پی 228 کے ضمنی انتخابات کے دوران دولہا اور دلہن ولیمے کی تقریب میں شرکت سے پہلے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق لودھراں کے زمان خان اپنی نئی نولی دلہن فوزیہ کیساتھ شادی کے کپڑوں پہن کر سج دھج کے ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے تو لوگ انہیں دیکھ کر خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔
زمان خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میری بارات تھی اور آج ولیمہ ہے مگر میں تقریب میں شرکت سے پہلے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچا ہوں کیونکہ یہ میری ذمہ داری ہے۔
زمان خان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں اور ان کے بیانات ہمارے دلوں کو جذبات سے لبریز کر دیتے ہیں، ہو سکتا ہے کہ ہمارے ایک ووٹ سے پی ٹی آئی کا امیدوار جیت جائے۔
نئے نویلے دولہا نے مزید کہا کہ ہماری آنے والی نسلوں کیلئے سکول، ہسپتال اور سڑکیں بہت ضروری ہیں اور ہمیں امید ہے کہ پی ٹی آئی کا امیدوار جیت کر ہمارے بچوں کیلئے ان سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے گا۔
دولہن فوزیہ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے آج کے دن ووٹ کاسٹ کرنا ضروری سمجھا اور امید ہے کہ پی ٹی آئی کا امیدوار جیت کر علاقے کو بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گا۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.