کراچی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی زیدی نے کراچی کو فوری طور پر آفت زدہ شہر قرار دے کر ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں کوئی گورننس نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق علی زیدی نے اپنے بیان میں کہا کہ 15 سال سے سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے مگر کراچی میں کوئی گورننس نہیں ہے، پرونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کہاں ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو صرف شہر کے نالوں سے کچرا نکالنا تھا لیکن گزشتہ 15 سالوں کے دوران نالے تک صاف نہیں ہو سکے۔ 2019 میں ہم نے ’کلین اینڈ گرین کراچی‘ مہم میں نالے صاف کروائے تھے۔
پی ٹی آئی رہنماءنے کہا کہ آپ کو عثمان بزدار بہت برا لگتا تھا تو مراد علی شاہ میں کیا اچھائی ہے؟ انہوں نے استفسار کیا کہ مراد علی شاہ نے کرپشن کے علاوہ کیا کام کیا ہے؟
علی زیدی کا کہنا تھا کہ یہ شہر کے نالے صاف نہیں کر سکتے، ان سے کچرا نہیں اٹھایا جاتا، سندھ میں گورننس نام کی کوئی چیز نہیں، ملک کے معاشی حب کراچی کو انہوں نے منصوبہ بندی سے تباہ کیا ہے۔
Next Post
تبصرے بند ہیں.