گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارشوں کی پیشگوئی

29

لاہور:محکمہ موسمیات نے پر ی مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی ، لاہور سمیت دیگر شہروں میں موسلا دھار بارش کا امکان ظاہر کر دیا ۔

 

محکمہ موسمیات کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے ملک میں پری مون سون کی بارشوں کا آغاز ہوگیا ہے، بلوچستان کے ضلع کوہلو اور بارکھان سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہوئی، بعض علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے زیر آب آگئے،پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سیلابی صورتحال سے نمٹنے کی ہدایات جاری کردیں۔

 

دوسری طرف حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے شمالی مشرقی اور ساحلی علاقے زیر آب آنے کا امکان ہے پنجاب میں جھنگ اور شیخوپورہ میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا،شیخوپورہ کے کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔

 

لاہور کے پڑوسی ضلع شیخوپورہ میں جون کے مہینے میں ہونے والی ژالہ باری کو غیر معمولی اور ماحولیات میں آنے والی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.