عامر لیاقت کا عمران خان کو سرپرائز دینے کا اعلان

371

لاہور: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے منحرف رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے ملک چھوڑنے سے قبل سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دینے کا اعلان کر دیا۔

 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر  عامر لیاقت نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ’ انہیں ایف آئی اے سائبر کرائم کے اعلی ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کے جس ٹولے کو فواد چوہدری دیکھتے ہیں انہوں نے منصوبہ بندی کے تحت میری کردار کشی کی مہم چلوائی تاکہ عمران خان جو مجھ سے سخت ناراض ہیں خوش ہوسکیں۔‘ 

عامر لیاقت نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں تو یہاں سے جا رہا ہوں لیکن دیکھ لیجیے، چاپلوسوں نے آپ کی سیاست کو چونا لگادیا۔ میں نفرت و محبت کے جذبات کا ایک ایسا عکس ہوں کہ پاکستان میں جب مجھ پربحث شروع ہوتی ہے تو گھر گھر کبھی شادی اور کبھی تنسیخ نکاح کادعوی ہی اتنا اہم موضوع بن جاتا ہے کہ آپ کے جلسے لگتا ہے کل سے شروع ہوں گے۔‘


 

منحرف پی ٹی آئی رہنما نے اپنی سلسلہ وار ٹوئٹس میں مزید کہا کہ’ وہ قوم کو اپنا درد اور کردار بتاچکے کہ وہ کسی کی کردار کشی یا خواب گاہ کی رودادوں بلکہ کسی بھی نجی معاملے کی تشہیر پر یقین نہیں رکھتے مگر ملک سے روانگی سے قبل عمران خان اور فواد چوہدری کو سرپرائز دوں گا۔‘


تبصرے بند ہیں.