شمالی کوریا نے 3 بلیسٹک میزائلز کا تجربہ بھی کر لیا 

44

پیانگ یانگ :شمالی کوریا   کی جانب سے  3  بیلسٹک میزائلز کا تجربہ کرنے کی جاپان اور جنوبی کوریا نےتصدیق کر دی ،بلیسٹک میزائل جاپانی سمندر کی جانب سے داغے گئے ۔

جنوبی کوریائی فوج کے مطابق شمالی کوریا نے کم فاصلے تک مار کرنے والے تین بیلسٹک میزائلز فائر کئے جو پیانگ یانگ کے علاقے سنان سے فائر کئے گئے۔

 جاپانی کوسٹ گارڈز نے شمالی کوریا کے تجربےکے بعد جہازوں کو وارننگ جاری کردی، شمالی کوریا کا رواں سال کیا گیا ہتھیاروں کا یہ 16واں تجربہ ہے،بیلسٹک میزائلز جاپانی سمندر کی جانب داغے گئے۔

تبصرے بند ہیں.