اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مشکل صورتحال میں جو چھوڑ کر جا رہے ہیں یہ سب چل کر واپس آئیں گے مگر آپ نے معاف نہیں کرنا ۔
اسلام آباد میں ای پاسپورٹ کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ پہلے ایک ایک ویزے پر لاکھوں روپے رشوت وصول کی جاتی تھی مگر آج ایک بھی ویزہ درخواست رکی ہوئی نہیں ہے۔
ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میثاق جمہوریت کس نے کروایا سب جانتے ہیں۔ اسامہ بن لادن کا مال کھا کے اسے بھی معاف نہیں کیا ، انہوں نے صدام کا مال کھایا ،میں ڈیل کرانے جاتا رہا ، کنگ عبداللہ کے ذریعے دباؤ ڈال کر فوج کو مجبور کیا ، فوج نہیں چاہتی تھی یہ سعودی عرب جائیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ میں ایک سیٹ کا سیاستدان ،مجھے فخر ہے عمران خان کے ساتھ ہوں،عمران خان کو پہلے بھی کہا تھا اسمبلیاں تحلیل کردیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ میرا تعلق پی ٹی آئی نہیں،عمران خان کےساتھ ہے ،ان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.