راولپنڈی: اداکارہ مدیحہ افتخار کے والد اور پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مقبول اداکار سید افتخار احمد راولپنڈی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے۔
اداکارہ مدیحہ افتخار نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی جس میں والد کے انتقال کی تصدیق کی، انہوں نے تصویر کے عنوان پر لکھا کہ ’ آج میری دعا ’میرے باپ کو صحت دینا‘ سے ’ میرے باپ کو جنت نصیب کرنا‘ میں تبدیل ہو گئی ۔ مدیحہ افتخار نے پوسٹ میں لکھا کہ ’ انہیں اب تک یقین نہیں آرہا۔‘
واضح رہے اداکار افتخار احمد کافی عرصے سے علیل تھے اور روالپنڈی کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں ان کا انتقال ہو ا۔
اداکار افتخار احمد نے پی ٹی وی کے پروگرام ’بولتے ہاتھ‘ سے بھی بے پناہ شہرت حاصل کی۔انہیں پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں ایک لیجنڈ کی حیثیت حاصل رہی ، ان کی خدمات کے عوض انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کاکردگی سے بھی نوازاگیا۔
تبصرے بند ہیں.