آسٹریلیا کی ٹیم پہلی اننگز میں 459 رنز بنا کر آؤٹ

70

 

 

راولپنڈی : آسٹریلوی ٹیم پاکستان کیخلاف اپنی پہلی اننگز میں 459 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

 

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان  کھیلے جارہے  پہلے ٹیسٹ میچ کے آخری روز  آسٹریلیا کی ٹیم اپنی  پہلی اننگز میں 459  رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور قومی ٹیم کو مہمان ٹیم پر 17 رنز کی  برتری حاصل ہو گئی ہے۔

 

 

آج کھیل کے پانچویں اور آخری روز آسٹریلیا نے اپنی اننگز کا آغاز 7 وکٹوں پر 449 رنز  کیساتھ کیا  تو آخری تین آسٹریلوی بلے باز  پاکستانی باؤلرز کے سامنے زیادہ دیر ٹھہر نہ سکے اور مجموعی سکور میں محض 10 رنز کا ہی اضافہ کر سکے اور پوری ٹیم 459 پر آؤٹ ہو کی پویلین لوٹ گئی، نعمان علی نے 6 وکٹیں لیں  جبکہ شاہین آٖفریدی نے 2، نسیم  شاہ اور ساجد خان نے ایک ایک وکٹ لی۔

 

آخری روز کھیل کے آغاز میں سب سے پہلے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی آسٹریلیوی کپتان پیٹ کمنز تھے جو 455 کے مجموعی سکور پر  نعمان علی کا شکار بنے  ،   شاہین آفریدی نے مچل اسٹارک کو ایل بی ڈبلیو کرکے پویلین کی راہ دکھائی  اس وقت آسٹریلیا کا مجموعی سکور 459 تھا اور اسی سکور پر  نعمان علی نے نیتھن لیون کو تین رنز پر آؤٹ کر دیا۔

 

یاد رہےکہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز 476 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی۔ پاکستان کی جانب سے اظہر علی نے 185 اور امام الحق نے 157 رنز کیساتھ نمایاں رہے تھے۔

 

خیال رہے کہ آج میچ کا آخری دن ہے اور قومی امکانات ہیں کہ میچ ڈرا کی جانب گامزن ہے۔

تبصرے بند ہیں.