بنکاک: آنجہانی سابق آسٹریلین کرکٹر شین وارن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ان کی موت کو طبعی قرار دیدیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق پولیس نے سابق آسٹریلین کرکٹر شین وارن کے پوسٹ مارٹم کے بعد ان کی موت کو طبعی قرار دیدیا ہے۔
شین وارن کی موت کے بعد تھائی پولیس حکام نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ سابق کرکٹر کے کمرے کے فرش اور ان کے تولئے سے خون کے دھبے ملے ہیں تاہم اب پولیس نے سابق کرکٹر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد کہا ہے کہ شین وارن کی موت کی وجہ طبعی ہے۔
واضح رہے کہ لیجنڈ کرکٹر شین وارن 4 مارچ کو تھائی لینڈ کے علاقے کو ساموی میں اپنے ویلا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے۔ شین وارن کے ترجمان کا کہناتھا کہ سابق کرکٹرکا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا، میڈیکل ٹیم نے انہیں بچانے کی پوری کوشش کی مگر وہ جانبر نہ ہو سکے۔
تبصرے بند ہیں.