وزیراعظم کا جنوبی پنجاب صوبے کا بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ

5

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے جنوبی پنجاب صوبے کا بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں، ہماری تیاری مکمل ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابراعوان نے اجلاس کے شرکاءکو قانونی امور پر بریفنگ دی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے شرکاءکو ناراض حکومتی رہنماؤں سے ہونے والے رابطوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ ناراض رہنماءجہانگیر ترین اور علیم خان کے مجوزہ اتحاد پر بھی غور کیا گیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ علیم خان کیساتھ رابطے میں ہوں جبکہ وزیراعظم نے پرویز خٹک اور عمران اسماعیل کو رابطوں کی ہدایت بھی کی۔ 
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اجلاس کے دوران پراعتماد نظر آئے جنہوں نے جنوبی پنجاب صوبے کا بل قومی اسمبلی میں لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ چوروں کا ایجنڈا ناکام بنا دیں گے۔ 
ان کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد والے شوق پورا کر لیں ہماری تیاری مکمل ہے ، جمہوری حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جن کے مقدموں کو خطرہ ہے وہ لوٹی دولت کے ذریعے انقلاب نہیں لاسکتے۔ 

تبصرے بند ہیں.