نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں ایکٹر سید جبران نے فلم انڈسٹری سے متعلق کیے اہم انکشافات 

57

نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار میں معرو ف ایکٹر سید جبرا ن نے کہا کہ فلم ،ڈرامہ انڈسٹری میں بہت اچھے کام بھی ہورہے ہیں لیکن ریٹنگ کے چکر میں ڈرامہ ایک خاص سرکل سے باہر نہیں آرہے ، اور نہ ہی  کریٹو کام  ہورہا  ہے۔

سید جبران نے نیو نیوز کے پروگرام جی سرکار کے میزبان نعما ن اعجاز کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے ڈراموںکے سکرپٹ بہت معیاری ہیں ،پاکستان میں اس انڈسٹری کے عروج کیلئے گزشتہ کچھ سالوں سے بہت کام ہوا ہے لیکن اب ریٹنگ کے چکر میں ایک خاص سرکل بنا ہوا ہے ،کچھ خاص کریٹو کام نہیں ہورہا جو کے ہو سکتا ہے ۔

اپنی ذاتی مصروفیا ت سے متعلق اہم سوالوں کا جواب دیتے ہوئے سید جبران نے کہا کہ سالانہ 3 سے 4 سیریلز میں کام کررہا ہوں اس کے ساتھ ساتھ ذاتی کاروبار اور فیملی کو بھی وقت دے رہا ہوں ۔

سید جبران نے بتایا کہ حال ہی میں ایک فلم میں کام کیا ہے جس کا نام ہے’’گھبرانا نہیں ‘‘حالات ٹھیک رہے تو  فلم عید الفطر پر ریلیز ہو گی ۔ایکٹنگ سے متعلق بات کرتے ہوئے جبرا ن نے کہا  بھارت کے شہرممبئی کے ایک اسکول سے ڈپلومہ کیا جو ایکٹنگ کے حوالے سے تھا۔

دوسری جانب پروگرام میں بات کرتے ہوئے سنگر سارہ رضا خان کا کہنا تھا کہ کووڈ میں  انگلش اور عربی میوزک سیکھا۔کووڈ کے دوران سیریلز کے او ایس ٹی پر کا م چلتا رہا ۔کوریا اور نیپال کے دورے کے دوران ان کی زبانوں میں گایا  بھی ۔

انہوں نے کہا نیپال میں گانے کا تجربہ بہت شاندار رہا،150 سے زائد ڈراموں کے او ایس ٹیز گا چکی ہوں ۔ہمیشہ میوزک کے حوالے سے ہی سوچتی رہتی ہوں اور  میوزک کے حوالے سے لکھنے کی کوشش بھی کرتی ہوں ۔پہلی دفعہ بھارت   میں گانا میرے لیے آج بھی ایک یادگار پرفارمنس ہے ۔

تبصرے بند ہیں.