اتر پردیش:معصوم مسکان پر بھارتی انتہا پسند ہندو غنڈوں کے حملے کے بعد ہزاروں کشمیریوں کے قاتل مودی کا بیان بھی سامنے آگیا ،ایک طرف جہاں مودی سرکار مسلمانوں کو ختم کرنے کے قوانین بنا رہی ہے وہیں اب مودی نے اپنا مکروہ چہرہ پر مظلومیت کا پردہ ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت ہر مظلوم مسلم خاتون کے ساتھ کھڑی ہے۔
بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا کہنا ہے کہ بھارت میں لوگ مسلمان خواتین کے حقوق اور ترقی کو روکنے کے لیے نئے راستے تلاش کر رہے ہیں،مودی نے یہ بیان اتر پردیش میں جاری انتخابی مہم کے دوران کہی تاکہ لوگوں کی ہمدردی حاصل کی جاسکے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ سب کا ساتھ اور سب کا خیال یوپی (اترپردیش) کی ترقی کی کلید ہے۔ بی جے پی کے لیے ترقی میں بیٹیوں کی شرکت سب سے بڑی ترجیح ہے۔ اسی لیے آج ہر سیکٹر کو بیٹیوں کے لیے کھولا جا رہا ہے۔
مودی نےدعوی کیا کہ انکی تعریف میں مسلم بہنوں کا بیان دیکھ کر ان ٹھیکیداروں کو لگا کہ ان بیٹیوں کو روکنا پڑے گا۔ لہٰذا مسلمان بہنوں اور بیٹیوں کے حقوق کو روکنے کے لیے، ان کی امنگوں کو روکنے کے لیے نت نئے طریقے تلاش کیے جا رہے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.