بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو قتل کر دیا

32

فیصل آباد: صوبہ پنجاب کے ضلع فیصل آباد  کے شہر ڈجکوٹ میں بھائی نے غیرت کے نام پر بہن کو  گولی مار کر  قتل کر دیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ  کی حدود میں بھائی نے غیرت کے نام پر  بہن پر گولیاں چلادیں جو موقع پر جاں بحق ہو گئی ۔

 

22 سالہ سمیرا پسند کی شادی کرنا چاہتی تھی ،  پولیس   نے  لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کےلیے اسپتال منتقل کردی.

 

پولیس کا کہنا ہے کہ صدام نامی شخص نے مقتولہ کو  قتل کے بعد لاش قبرستان میں دفنانے کی کوشش کی، تاہم پولیس کے پہنچنے پر موقع سے  فرار ہو گیا، جس کی تلاش جاری ہے۔

تبصرے بند ہیں.