اداکارہ حرا مانی کا ساڑھی کیساتھ مردانی ٹی شرٹ کا انتخاب، فیشن یا وجہ کچھ اور؟

45

 

کراچی: خوبرو پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے ساڑھی کیساتھ ٹی شرٹ  کا انتخاب کیوں کیا؟ فیشن یا وجہ کچھ اور بنی؟ حقیقت سامنے آگئی۔

 

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اداکارہ حرامانی ایک نجی ٹیلی ویژن کے پروگرام میں شریک ہوئیں تاہم اداکارہ کے کپڑوں نے دیکھنے والوں کو تذبذب کا شکار کر دیا کہ آیا کوئی مجبوری تھی یا کوئی نیا فیشن کہ حرا مانی نے ساڑھی جیسے روایتی لباس کیساتھ ایک مردانی ٹی شرٹ کیوں پہن لی جس پر سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر بھی صارفین کئی سوالات کرتے نظر آئے ، کسی نے تو اداکارہ کو نت نئے چیلنجنگ ملبوسات کو پہننے پر داد دی تو کسی کو اداکارہ کا انداز ایک آنکھ نہ بھایا۔تاہم اب اداکارہ حرا مانی نے خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کر دی ہے۔

 

اداکارہ حرا مانی نے بتایا کہ جب  ڈیزائنر نے انہیں یہ ساڑھی بھجوائی تو  بلاؤز  کا سائز کچھ ٹھیک محسوس نہیں ہوا جس پر  نائٹ ڈریس کی ٹی شرٹ پر ہی ساڑھی پہن لی۔

 

دوسری جانب اداکارہ کے شوہر اور اداکار سلمان ثاقب شیخ (مانی) نے بھی میدان میں آکر مداحوں کی کنفیوژن کو دور کر تے ہوئےبتایا کہ  جو ٹی شرٹ حرا نے ساڑھی کے ساتھ پہنی وہ ان کی ایک پرانی شرٹ تھی۔

حرا مانی نے واضح کیا کہ ان کو ساڑھی پر ٹی شرٹ پہننا ویسے بھی بہت پسند ہے اور یہی وجہ ہے کہ وہ پہلے بھی اس منفرد فیشن میں نظر آتی رہی ہیں۔

تبصرے بند ہیں.